8 اپریل 2013 - 19:30
تسلط ٹسند طاقتیں علاقائی اور عالمی سطح پر بحران کا اصلی سبب ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر نے جزیرہ نما کوریا کے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی اور عالمی سطح پر تسلط پسند طاقتیں بحران پیدا کرنے کا اصلی سبب ہیں اور کوریا کے بحران میں انگلی امریکہ کی طرف اٹھتی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل سید مسعود جزائری نے جزیرہ نما کوریا کے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی اور عالمی سطح پر تسلط پسند طاقتیں بحران پیدا کرنے کا اصلی سبب ہیں اور کوریا کے بحران میں انگلی امریکہ کی طرف اٹھتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جزيرہ نما کوریا کے بحران کا اصلی ذمہ دار امریکہ ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ نے دنیا کے ہر گوشہ میں اپنی فوجیں تعینات کررکھی ہیں اور جہاں چآہتا ہے وہاں بحران پیدا کردیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر امریکہ اپنی فوجیں امریکہ کی س رحدوں کے اندر لے جائے تو دنیا کے تمام بحران ختم ہوسکتے ہیں ۔ جنرل جزائری نے کہا کہ جزيرہ نما کوریا اور جاپان میں دسیوں ہزار امریکی فوجیں تعینات ہیںاور امریکہ موجودہ صورتحال سے سؤ استفادہ کررہا ہے۔...../169